پیرس سینٹ جرمین کی تمام تر توجہ چیمپئنز لیگ میں آرسنل کے خلاف فائنل میچ پر مرکوز ہے،کویچاکواراسکیلیا
پیرس سینٹ جرمین کی تمام تر توجہ چیمپئنز لیگ میں آرسنل کے خلاف فائنل میچ پر مرکوز ہے،کویچاکواراسکیلیا

مزید خبریں
پیرس۔14مئی (اے پی پی):پیرس سینٹ جرمین کے سٹار ونگر کویچا کواراسکیلیا نے بائرن میونخ کے خلاف سیمی فائنل میں فتح کو سیزن کا مشکل ترین چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ٹیم نے اب 30 مئی کو بڈاپسٹ میں ہونے والے چیمپئنز لیگ کے فائنل میچ کے لئے آرسنل کے خلاف تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق جرمنی میں بائرن میونخ کے خلاف کھیلے گئے سیمی فائنل کے دوسرے مرحلے کے میچ میں عثمان ڈیمبیلے نے تیسرے ہی منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو مجموعی طور پر5-6کی برتری دلانے میں اہم کردار ادا کیا جس کے بعد پی ایس جی نے دفاعی حکمت عملی اپنا کر جرمن ٹیم کے حملوں کو ناکام بنایا۔
بائرن میونخ کے سٹار سٹرائیکر ہیری کین نے اگرچہ آخری لمحات میں گول کیا لیکن وہ اپنی ٹیم کو فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے سے نہ بچا سکے۔ پی ایس جی کے کوچ لوئس اینریکے نے مسلسل دوسری بار چیمپئنز لیگ کے فائنل میں پہنچنے پر ٹیم کے بلند حوصلے اور کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بائرن میونخ جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف دباؤ میں بہتر کھیل پیش کرنا خوش آئند تھا اور اب وہ انگلش کلب آرسنل کے خلاف بڑے معرکے کے لیے پرامید ہیں۔ کوچ لوئس ایزیکے نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم نے فائنل کے لئے آرسنل کے خلاف کامیابی کے لئے سخت تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ فائنل کے لئے پوری قوت کے ساتھ ٹیم کو میدان میں اتاریں گے ۔واضح رہے کہ پیرس سینٹ جرمین اور آرسنل کے درمیان چیمپئنز لیگ کا فائنل میچ 30 مئی کو بڈاپسٹ میں ہوگا۔








