لیما۔24فروری (اے پی پی):پیرو میں فوجی ہیلی کاپٹرایم آئی۔17حادثے میں 15 افراد ہلاک ہو گئے ۔ تاس کے مطابق ملک کی فضائیہ نے فوجی ہیلی کاپٹرایم آئی۔17کےحادثے میں 15 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ خصوصی دستوں نے قومی پولیس کے ساتھ مل کر اس ہیلی کاپٹر کو تلاش کر لیا جو گزشتہ دوپہر ریڈیو رابطہ منقطع ہونے کے بعد لاپتہ ہو …
پیرو، فوجی ہیلی کاپٹرحادثے میں 15 افراد ہلاک

مزید خبریں
لیما۔24فروری (اے پی پی):پیرو میں فوجی ہیلی کاپٹرایم آئی۔17حادثے میں 15 افراد ہلاک ہو گئے ۔ تاس کے مطابق ملک کی فضائیہ نے فوجی ہیلی کاپٹرایم آئی۔17کےحادثے میں 15 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ خصوصی دستوں نے قومی پولیس کے ساتھ مل کر اس ہیلی کاپٹر کو تلاش کر لیا جو گزشتہ دوپہر ریڈیو رابطہ منقطع ہونے کے بعد لاپتہ ہو گیا تھا۔
ہیلی کاپٹر کا ملبہ ضلع چالا کے قصبے چالا ویخو کے قریب، صوبہ کاراویلی کے علاقے اریکیپا سے ملا ہے ۔حادثے میں چار عملے کے ارکان اور 11 مسافر، جن میں بچے بھی شامل تھےہلاک ہوگئے ہیں ۔فضائیہ کے مطابق ہیلی کاپٹر اریکیپا میں سیلاب اور دیگر ہنگامی صورتحال سے متاثرہ آبادی کی مدد کے لیے امدادی کارروائی پر جا رہا تھا۔








