پیرو نے سابق وزیراعظم کو سیاسی پناہ دینے پر میکسیکو سے سفارتی تعلقات منقطع کر دیئے

لیما۔4نومبر (اے پی پی):جنوبی امریکی ملک پیرو نے سابق وزیراعظم بیٹسی چاویز کو سیاسی پناہ دینے پر میکسیکو سے سفارتی تعلقات منقطع کر دیئے ہیں اور اس کی وزارتِ خارجہ نے دارالحکومت لیما میں تعینات میکسیکو کی ناظم الامور کارلا اورنیلاس کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق اس بات کا اعلان پیرو کے صدرجوس جیری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس …

لیما۔4نومبر (اے پی پی):جنوبی امریکی ملک پیرو نے سابق وزیراعظم بیٹسی چاویز کو سیاسی پناہ دینے پر میکسیکو سے سفارتی تعلقات منقطع کر دیئے ہیں اور اس کی وزارتِ خارجہ نے دارالحکومت لیما میں تعینات میکسیکو کی ناظم الامور کارلا اورنیلاس کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق اس بات کا اعلان پیرو کے صدرجوس جیری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے وطن کے احترام کی توقع رکھتے ہیں۔ سفارتی تعلقات کے خاتمے کے باعث پیرو کی وزارت خارجہ نے میکسیکو کی ناظم الامور کارلا اورنیلاس کو مطلع کیا کہ انہیں جلد ملک چھوڑنا ہوگا۔اس سے قبل پیرو کے وزیرِ خارجہ ہیگو ڈی زیلا نے اعلان کیا تھا کہ پیرو نے میکسیکو کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر دیئے ہیں کیونکہ سابق وزیرِاعظم بیٹسی چاویز جن پر بغاوت کی سازش کا الزام ہے ، اس وقت لیما میں میکسیکو کے سفارت خانے میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔