پیر کی رات اور 10 فروری کے دوران برفباری کے باعث ناران، کاغان، دیر، سوات سمیت مری، گلیات، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں ٹریفک کی روانی میں خلل کا اندیشہ ہے،محکمہ موسمیات انتباہ

اسلام آباد۔8فروری (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ کل پیر کی رات اور 10 فروری کے دوران برفباری کے باعث ناران، کاغان، دیر، سوات، کالام، چترال، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، مری، گلیات، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں ٹریفک کی روانی میں خلل کا اندیشہ ہے،اس دوران بالائی خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی …

اسلام آباد۔8فروری (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ کل پیر کی رات اور 10 فروری کے دوران برفباری کے باعث ناران، کاغان، دیر، سوات، کالام، چترال، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، مری، گلیات، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں ٹریفک کی روانی میں خلل کا اندیشہ ہے،اس دوران بالائی خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم شمالی /مغربی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود سے ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش ہلکی برفباری کی توقع ہے۔

کل پیر کوبلوچستان اور زیریں خیبرپختونخوا میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش کی توقع ہے بعدازدوپہر بالائی خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ رات کے اوقات میں تیز بارش اور برفباری متوقع ہے، خطہ پوٹھوہار اور وسطی پنجاب میں شام/رات کے دوران تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا اامکان نے اس دوران چند مقامات پر تیز بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سردرہا۔اتوار کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 11 ،کالام،استور منفی07، گوپس ،ہنزہ،مالم جبہ منفی اور اسکردو میں منفی03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں