پیسکو ریجن میں بارش کے باعث 72فیڈرز پر بجلی عارضی طور پر بند ہے۔ ترجمان پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی( پیسکو)کے مطابق ان 72 فیڈرز میں پشاورکے26، خیبرکے15،بنوں کے 24، مردان کے5اور سوات کے 2 فیڈرز پر بجلی کی سپلائی بند ہے۔
پیسکو ریجن میں بارش کے باعث 72فیڈرز پر بجلی عارضی طور پر بند

مزید خبریں
پشاور۔ 25 ستمبر (اے پی پی):پیسکو ریجن میں بارش کے باعث 72فیڈرز پر بجلی عارضی طور پر بند ہے۔ ترجمان پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی( پیسکو)کے مطابق ان 72 فیڈرز میں پشاورکے26، خیبرکے15،بنوں کے 24، مردان کے5اور سوات کے 2 فیڈرز پر بجلی کی سپلائی بند ہے۔پیسکو ٹیمیں مرمتی کاموں میں مصروف ہیں، ان فیڈرز پر بجلی جلد بحال کر دی جائےگی۔ ترجمان نے کہا کہ بقیہ تمام فیڈرز پر بجلی معمول کے مطابق فراہم کی جا رہی ہے، صارفین بجلی سے متعلقہ شکایات کےلئے پیسکو ہیلپ لائن 118پر کال کریں۔








