پیسکو کی جانب سے پشاور کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کےخلاف چھاپے،بقایاجات وجرمانے بھی وصول کئے گئے

پیسکو سرویلینس اینڈ انویسٹی گیشن ٹیم نے پشاور کے مختلف علاقوں میں بجلی چوری کرنےوالوں کے خلاف چھاپے مارے۔

پشاور۔ 15 ستمبر (اے پی پی):پیسکو سرویلینس اینڈ انویسٹی گیشن ٹیم نے پشاور کے مختلف علاقوں میں بجلی چوری کرنےوالوں کے خلاف چھاپے مارے۔

ترجمان پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی( پیسکو ) کے مطابق پیسکو سرویلینس اینڈ انویسٹی گیشن ٹیم نےاس موقع پر 480 مشکوک کنکشنز پر چھاپے مارے،28 کنکشنز پر بجلی چوری پکڑی گئی جن کی بجلی منقطع کر دی گئی ۔اس کے علاوہ بقایا جات کی مد میں 18 لاکھ 95 ہزار جبکہ جرمانوں کی مد میں 5 لاکھ 10 ہزار روپے موصول کئےگئے۔ترجمان پیسکو کےمطابق بجلی چوری کے خاتمے کیلیے پیسکو سرویلینس اینڈ انویسٹی گیشن ٹیم کو آپریشن مزید تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔