اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ پیغام پاکستان کے بعد قبائلی علاقوں میں قائم ریاست کے اندر ریاستیں ختم ہوئیں اور قومی پرچم لہرایا گیا ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کے روز اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں مسلم کرسچین فیڈریشن کے زیر اہتمام ان کی دینی و ملی خدمات کے اعتراف میں منعقدہ …
پیغام پاکستان کے بعد قبائلی علاقوں میں قائم ریاست کے اندر ریاستیں ختم ہوئیں اور قومی پرچم لہرایا گیا ہے ، قبلہ ایاز

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ پیغام پاکستان کے بعد قبائلی علاقوں میں قائم ریاست کے اندر ریاستیں ختم ہوئیں اور قومی پرچم لہرایا گیا ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کے روز اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں مسلم کرسچین فیڈریشن کے زیر اہتمام ان کی دینی و ملی خدمات کے اعتراف میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی قبلہ ایاز نے کہا کہ پیغام پاکستان ایوان صدر میں پیش کیا تو سول اور ملٹری قیادت نے اسے آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا، پیغام پاکستان کے بعد معاشی سرگرمیاں اور امن او امان بحال ہوا،قبائلی علاقوں میں قائم ریاست کے اندر ریاستیں ختم ہوئیں اور قومی پرچم لہرایا۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پیغام پاکستان بنانے والی اسلامی یونیورسٹی اور نظریاتی کونسل کو اس انداز میں سراہا نہیں گیا جو ان کا حق تھا۔ انہوں نے سفارش کی کہ پیغام پاکستان کی روشنی میں قانون سازی بھی کی جائے جس کے لیے وزارت مذہبی امور نے ہر سطح پر مکمل تعاون کیا۔







