اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)کی طرف سے 29ٹی وی چینلوں کو گلبرگ لاہور میں 23فروری 2017کو بم دھماکے کی حقائق کے خلاف، جعلی خبر چلائے جانے پر اظہار وجوہ کے نوٹسز کی سماعت پیمرا ہیڈکوارٹرز میں جمعرات کو ہوئی۔ ٹی وی چینلز کے نمائندوں نے پیمر ا کمیٹی کے روبرو پیش ہو کر اپنے موقف سے آگاہ کیا۔ بیشتر ٹی وی چینلز …
پیمرا ہیڈکوارٹرز میں 29ٹی وی چینلز کی طرف سے جعلی خبر چلائے جانے پر اظہار وجوہ کے نوٹسز کی سماعت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)کی طرف سے 29ٹی وی چینلوں کو گلبرگ لاہور میں 23فروری 2017کو بم دھماکے کی حقائق کے خلاف، جعلی خبر چلائے جانے پر اظہار وجوہ کے نوٹسز کی سماعت پیمرا ہیڈکوارٹرز میں جمعرات کو ہوئی۔ ٹی وی چینلز کے نمائندوں نے پیمر ا کمیٹی کے روبرو پیش ہو کر اپنے موقف سے آگاہ کیا۔ بیشتر ٹی وی چینلز نے اعتراف کیا کہ انہوںنے دیگر ٹی وی چینلز کی طرف سے ،جن میں پی ٹی وی بھی شامل ہے ، خبر جاری ہونے کے بعد بغیر تصدیق کئے دھماکے کی خبر جوں کی توں نشر کر دی۔ واضح رہے 23فروری کو ڈیفنس لاہور میں بم دھماکے کے واقعے کے بعد ٹی وی چینلوں پر گلبرگ میں بھی اسی نوعیت کے دھماکے کی جعلی خبر چلائی گئی جس سے عوام الناس میں خوف و ہراس پھیل گیا بعد ازاں پیمرا کو ناظرین کی بڑی تعداد کی طرف سے شکایات موصول ہوئیں اور مطالبہ کیا گیا کہ جعلی خبر پھیلانے کے ذمہ دار ٹی وی چینلوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔








