پیپلزپارٹی میں یقینی طور پر فارورڈ بلاک بنتے دیکھ رہا ہوں،وفاقی وزیر فیصل واوڈا

اسلام آباد ۔ 30دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے ٰ کہا ہے کہ پیپلزپارٹی میں یقینی طور پر فارورڈ بلاک بنتے دیکھ رہا ہوں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی ایئرپورٹ پر اسلام آباد روانگی سے قبل کیا۔فیصل واوڈا نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے فارورڈ بلاک میں 20 سے 26 ارکان جا سکتے ہیں۔ فیصل واوڈا نے …

اسلام آباد ۔ 30دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے ٰ کہا ہے کہ پیپلزپارٹی میں یقینی طور پر فارورڈ بلاک بنتے دیکھ رہا ہوں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی ایئرپورٹ پر اسلام آباد روانگی سے قبل کیا۔فیصل واوڈا نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے فارورڈ بلاک میں 20 سے 26 ارکان جا سکتے ہیں۔ فیصل واوڈا نے یہ بھی کہا کہ اگر پیپلزپارٹی سندھ میں اپنی حکومت برقرار رکھتی ہے تو سندھ کے اگلے وزیراعلیٰ ”شاہ“ ہی ہوں گے۔واضع ر ہے کہ جعلی بنک اکا ونٹس کیس میں جے آئی ٹی میں نام آنے پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری‘وفاقی وزیر علی زیدی‘ وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری پہلے ہی سندھ کے وزیراعلیٰ کی استعفیٰ کا مطالبہ کر چکے ہیں۔