اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نےحزب اختلاف کے دھاندلی کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف گلگت بلتستان کے انتخابات میں واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی کیونکہ عوام کو وزیر اعظم عمران خان کی کامیاب پالیسیوں پر بہت اعتماد ہے۔بدھ کونجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدعنوان مخالفین گلگت بلتستان الیکشن …
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے کئی دہائیوں تک گلگت بلتستان پر حکومت میں کام کی بجائے ذاتی مفادات حاصل کیے، عثمان ڈار

مزید خبریں
اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نےحزب اختلاف کے دھاندلی کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف گلگت بلتستان کے انتخابات میں واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی کیونکہ عوام کو وزیر اعظم عمران خان کی کامیاب پالیسیوں پر بہت اعتماد ہے۔بدھ کونجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدعنوان مخالفین گلگت بلتستان الیکشن میں وزیر اعظم عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں لہذا ان کے خلاف مہم جوی اور اتحاد قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں مخالفین تحریک انصاف کو شکست نہیں دے سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ پنجاب اور اندرون سندھ کے مخصوص علاقوں سے ووٹ حاصل کیے لیکن ماضی میں گلگت بلتستان کی فلاح و بہبود کے لئے کچھ نہیں کیا۔ عثمان ڈار نے یقین دلایا کہ مستقبل میں گلگت بلتستان کے لوگ پارلیمنٹ میں نمائندگی کے ساتھ ملک کے دیگر علاقوں کی طرح تمام آئینی حقوق کے حق دار ہوں گے۔ انہوں نے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے کئی دہائیوں تک گلگت بلتستان پر حکومت کی لیکن اس کی ترقی کے لئے کام کرنے کی بجائے ذاتی مفادات حاصل کیے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی اجتماعات میں پی ٹی آئی کے حامیوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا اور یہی وجہ ہے کہ ہمارے مخالفیں کوہماری مقبولیت ہضم نہیں ہورہی ہے۔ عثمان ڈار نے قوم سے اپیل کی کہ ملک کی کووڈ۔19 کے نئے کیسز میں اضافہ ہوا ہے لوگوں کو کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر اپنانے چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ ساتھ سیاستدانوں کو بھی محتاط رہنا چاہئے اور کسی بھی سیاسی اجتماع میں جانے سے پہلے ماسک پہننا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) پر عمل پیرا ہوتا رہا تو کووڈ۔19 کی دوسری لہر کے پھیلائوکو کامیابی کے ساتھ روکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہی وقت میں سمارٹ لاک ڈاون اورکاروباری مراکز کھلے رکھنے کی حکمت عملی بڑی کامیابی ہے۔








