وزیراعظم محمد شہباز شریف کا چین میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چین میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے

اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چین میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ جمعرات کو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے چین کی قیادت اور عوام سے گزشتہ روز چین کے سرحدی علاقے میں اچانک آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے قیمتی جانوں کے نقصان پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس المناک سانحے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور لاپتہ ہونے والے افراد کی خبر نے ہمیں غمزدہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے چینی بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ علاقے میں امدادی کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں اور پاکستان ہرممکن تعاون اور امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور تمام لاپتہ افراد کی بحفاظت واپسی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

 

مزید خبریں