پیکاایکٹ میں صحافیوں یا آزادی اظہار رائے پر کوئی قدغن نہیں ،بیرسٹر عقیل ملک

77

اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):مشیر قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کے بھرپور مطالبے پر سوشل میڈیا کے ذریعے فیک نیوز ،ڈس انفارمیشن اور مس انفارمیشن کی روک تھام ک لئے قانون سازی کی ہے ۔جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس میں ’’اے پی پی‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ فیک نیوز، ڈس انفارمیشن اور مس انفارمیشن کی روک تھام کے لئے حکومت کی جانب سے یہ اقدام عوام کے مطالبے پر اٹھا یا گیا ہے ۔

پیکاایکٹ میں صحافیوں یا آزادی اظہار رائے پر کوئی قدغن نہیں ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے دوران ایک مرتبہ پھر رائے فرار اختیار کر لی ہے ، یہ بات بھی عیاں ہے کہ پی ٹی آئی روز اول سے ہی بات چیت کے حق میں نہیں تھی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے بانی کی خواہش پر مذکرات کا آغاز کیا تھا ۔