کراچی۔22 مئی(اے پی پی)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے جہاز حادثے میں معجزانہ طور بچنے والے بینک آف پنجاب کے صدر ظفر محمود کی دارالصحت ہسپتال میں عیادت کی۔ ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق وزیراعلی سندھ نے کہا ہے کہ اللہ پاک کاشکر ہے کہ ظفر محمود کی حالات بہتر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی نے ظفر محمود کو آواز دی جس پرظفر محمود نے جواباً شکریہ …
پی آئی اے مسافر طیارہ حادثہ،وزیراعلی سندھ کی طیارہ حادثہ میں معجزانہ طور پر بچنے والے بینک آف پنجاب کے صدر کی عیادت

مزید خبریں
کراچی۔22 مئی(اے پی پی)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے جہاز حادثے میں معجزانہ طور بچنے والے بینک آف پنجاب کے صدر ظفر محمود کی دارالصحت ہسپتال میں عیادت کی۔ ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق وزیراعلی سندھ نے کہا ہے کہ اللہ پاک کاشکر ہے کہ ظفر محمود کی حالات بہتر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی نے ظفر محمود کو آواز دی جس پرظفر محمود نے جواباً شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اللہ پاک نے رحم کیا۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ظفر آپ آرام کریں، ڈاکٹرزکو اپنی کارروائی کرنے دیں، میں پھر ملنے آونگا۔ واضح رہے کہ جمعہ کولاہور سے کراچی آنے والے طیارہ کو کراچی ائرپورٹ کے قریب حادثہ پیش آیا تھا اور طیارہ رہائشی علاقے ماڈل کالونی میں گرا تھا جس کی وجہ سے متعدد گھروں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ، ابھی تک 11 لاشیں اور 6 زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ، ریسکیوں اور ریلیف کی کارروائیاں ابھی جاری ہیں ۔








