لاہور۔25فروری (اے پی پی):صوبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کو فروغ دینے اور نوجوان گریجویٹس کو عملی تجربہ فراہم کرنے کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام(CMITIP) کے تحت پنجاب بھر کی اہل آئی ٹی کمپنیوں کیلئے رجسٹریشنز کا آغاز کر دیا ہے۔ پروگرام میں شمولیت کیلئے کمپنی کا پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ(PSEB) سے رجسٹرڈ ہونا، پنجاب میں فعال دفتر اور مناسب دفتری …
پی آئی ٹی بی ،چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام کے تحت آئی ٹی کمپنیوں کیلئے رجسٹریشن کا آغاز

مزید خبریں
لاہور۔25فروری (اے پی پی):صوبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کو فروغ دینے اور نوجوان گریجویٹس کو عملی تجربہ فراہم کرنے کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام(CMITIP) کے تحت پنجاب بھر کی اہل آئی ٹی کمپنیوں کیلئے رجسٹریشنز کا آغاز کر دیا ہے۔
پروگرام میں شمولیت کیلئے کمپنی کا پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ(PSEB) سے رجسٹرڈ ہونا، پنجاب میں فعال دفتر اور مناسب دفتری ماحول فراہم کرنا ضروری ہے۔اس پروگرام کے تحت حکومتِ پنجاب ہر انٹرن کیلئے50,000 روپے ماہانہ وظیفہ فراہم کرے گی جبکہ کمپنی کو فی انٹرن12,500 روپے ماہانہ بطور ایڈمنسٹریٹو سپورٹ دیئے جائیں گے۔
اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف نے کہاکہ اس پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق مہارتیں فراہم کرنا ہمارا ہدف ہے تاکہ وہ مستقبل میں بااعتماد اور باصلاحیت پیشہ ور کے طور پر سامنے آئیں۔ پروگرام کے تحت کمپنیاں اپنی ضرورت کے مطابق آئی ٹی یا کمپیوٹر سائنس کے گریجوایٹس کا انتخاب کر سکیں گی اور انہیں اپنی کاروباری ضروریات کے مطابق تربیت دے سکیں گی۔
علاوہ ازیں کمپنیوں کو مستقبل کیلئے ہنر مند اور تربیت یافتہ افرادی قوت تیار کرنے کا موقع بھی ملے گا۔ یہ پروگرام صنعت اور تعلیم کے درمیان موجود خلا کو کم کرنے،باصلاحیت آئی ٹی اور کمپیوٹر سائنس گریجوایٹس کو عملی تربیت فراہم کرنے اور صوبے کے آئی ٹی ایکوسسٹم کو مضبوط بنانے کے مقصد سے متعارف کرایا گیا ہے۔رجسٹریشن درج ذیل ویب سائٹ کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔cmitinterns.punjab.gov.pk








