پنجاب آئی ٹی بورڈ کی جانب سے پنک ٹوبرکے حوالے سے خواتین ایمپلائز کی صحت اور فلاح و بہبود کے فروغ کیلئے چغتائی لیب کے تعاون سے ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں میڈیکل کیمپ اور آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا
پی آئی ٹی بی کا اپنے ایمپلائز کیلئے میڈیکل کیمپ اور آگاہی سیشن کا انعقاد

مزید خبریں
لاہور۔7اکتوبر (اے پی پی):پنجاب آئی ٹی بورڈ کی جانب سے پنک ٹوبرکے حوالے سے خواتین ایمپلائز کی صحت اور فلاح و بہبود کے فروغ کیلئے چغتائی لیب کے تعاون سے ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں میڈیکل کیمپ اور آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ آگاہی سیشن میں جنرل ہسپتال کی میڈیکل آفیسر اور چغتائی لیب سے وابستہ ڈاکٹر زوبیا نے بطور مہمان مقرر شرکت کی اور شرکا کو بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے بروقت تشخیص، سکریننگ اور احتیاطی تدابیر پر روشنی ڈالی۔ میڈیکل کیمپ میں ایمپلائز اور ان کی فیملیز کیلئے وٹامن ڈی اور میموگرام ٹیسٹس پر50 فیصد جبکہ پیتھالوجی ٹیسٹس پر25 فیصد رعایت فراہم کی گئی۔
یہ سرگرمی پی آئی ٹی بی کمیونیکیشن اینڈ کوآرڈینیشن وِنگ نے ایچ آر وِنگ، ایڈمن وِنگ اور ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کے تعاون سے منعقد کی، جس کا مقصد ایمپلائز اور ان کی فیملیز کو صحت سے متعلق سہولیات اور آگاہی فراہم کرنا تھا۔ اس سرگرمی کا مقصد ایمپلائز کو ذہنی توازن، ورک پلیس سیفٹی اور آن لائن سیکیورٹی کے فروغ میں معاونت فراہم کرنا ہے۔ اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ ایمپلائز کی صحت، فلاح و بہبود اور پیشہ ورانہ ترقی ایک مضبوط ادارے کی بنیاد ہیں۔ پی آئی ٹی بی ایسے اقدامات کے ذریعے نہ صرف اپنے ایمپلائز میں صحت سے متعلق آگاہی کو فروغ دے رہا ہے بلکہ انہیں ایک محفوظ، متوازن اور مثبت ورک پلیس ماحول بھی فراہم کر رہا ہے۔







