ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کی زیرِ صدارت کھلی کچہری

ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیرِ صدارت تحصیل مانجھوٹی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں تمام متعلقہ ضلعی محکموں کے سربراہان اور افسران نے شرکت کی جبکہ تحصیل مانجھوٹی کے مختلف علاقوں سے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے اپنے مسائل اور مشکلات سے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا

کوئٹہ۔ 07 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیرِ صدارت تحصیل مانجھوٹی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں تمام متعلقہ ضلعی محکموں کے سربراہان اور افسران نے شرکت کی جبکہ تحصیل مانجھوٹی کے مختلف علاقوں سے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے اپنے مسائل اور مشکلات سے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا۔اس دوران شہریوں نے اپنے مسائل زبانی اور تحریری طور پر ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اور متعلقہ افسران کے سامنے پیش کیے۔

عوام کی جانب سے بالخصوص زراعت، تعلیم، صحت، بجلی کی فراہمی سڑکوں و دیگر بنیادی سہولیات، ترقیاتی منصوبوں پینے کے پانی اور دیگر عوامی نوعیت کے مسائل کی نشاندہی کی گئی ۔ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل نے عوام کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل اور شکایات کو توجہ سے سنا اور متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے فوری اور موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے افسران کو تاکید کی کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کے جائز مسائل کے ازالے میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

مزید خبریں