لاہور۔17جنوری (اے پی پی):پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے زیر اہتمام ڈائریکٹوریٹ جنرل آف مائنز اینڈ منرلز پنجاب میں نئے متعارف کرائے گئے آئی ٹی پر مبنی ای آکشن سسٹم بارے تفصیلی ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا ،جس کی صدارت صوبائی وزیر معدنیات شیر علی گورچانی نے کی۔
سیشن میں سیکرٹری محکمہ معدنیات پرویز اقبال اور ڈائریکٹر جنرل راجہ منصور احمد بھی شریک ہوئے۔ ترجمان کے مطابق پی آئی ٹی بی کی جانب سے پروگرام منیجر حسن مجاہد اسسٹنٹ پروگرام آفیسر ابرار خان اور اسسٹنٹ پروگرام آفیسر احمد علی سمیت آئی ٹی آپریشنز ونگ کے نمائندوں نے شرکا کو ای آکشن سسٹم بارے تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر صوبائی وزیر شیر علی گورچانی نے محکمہ معدنیات پنجاب کو ڈیجیٹلائز کرنے پر پی آئی ٹی بی کی خدمات کو سراہاسسٹم کا مقصد نہ صرف مینوئل نیلامی کے عمل کو جدید خطوط پر استوار کرنا بلکہ شفافیت، کارکردگی اور وقت کی بچت کو بھی یقینی بنانا ہے۔
اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ ای آکشن سسٹم کا نفاذ معدنیات کے محکمے کو ڈیجیٹلائز کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔سرکاری محکموں میں ٹیکنالوجی کیاستعمال کو بڑھانے سے محکمانہ کارکردگی میں بہتری آئے گی اور شفافیت میں اضافہ ہو گا۔