پی ایس ایل سیزن گیارہ ، اظہر محمود پشاورزلمی کے اسسٹنٹ اوربائولنگ کوچ مقرر

لاہور۔10فروری (اے پی پی):پشاور زلمی نے سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر اور تجربہ کار کوچ اظہر محمود کو ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن گیارہ کے لیے ٹیم کا اسسٹنٹ اور بائولنگ کوچ مقرر کر دیا ہے۔پی ایس ایل میں سابقہ تجربے اور بین الاقوامی و ڈومیسٹک کرکٹ میں مضبوط پس منظر کے حامل اظہر محمود بائولنگ لائن اپ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ٹیم میں شامل ہو رہے …

لاہور۔10فروری (اے پی پی):پشاور زلمی نے سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر اور تجربہ کار کوچ اظہر محمود کو ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن گیارہ کے لیے ٹیم کا اسسٹنٹ اور بائولنگ کوچ مقرر کر دیا ہے۔پی ایس ایل میں سابقہ تجربے اور بین الاقوامی و ڈومیسٹک کرکٹ میں مضبوط پس منظر کے حامل اظہر محمود بائولنگ لائن اپ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ٹیم میں شامل ہو رہے ہیں۔

وہ اس سے قبل پاکستان قومی ٹیم کے ساتھ بطور کوچ خدمات انجام دے چکے ہیں اور بائولنگ تکنیک اور گیم اسٹریٹیجی پر گہری دسترس رکھتے ہیں۔ ان کی شمولیت سے پشاور زلمی کی بائولنگ یونٹ کی کارکردگی مزید نکھر کر سامنے آئے گی اور پی ایس ایل گیارہ میں مجموعی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے اس موقع پر کہا کہ اظہر محمود کا بین الاقوامی اور مقامی سطح پر وسیع تجربہ انہیں ہمارے کوچنگ سٹاف کے لیے بہترین انتخاب بناتا ہے۔ ان کی مہارت ہمارے بائولرز کی تیاری اور پی ایس ایل سیزن گیارہ میں ٹیم کی بہترین کارکردگی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

یہ تقرری پشاور زلمی کے اس عزم کا اظہار ہے کہ وہ آئندہ سیزن کے لیے عالمی معیار کا کوچنگ سیٹ اپ اور مضبوط سکواڈ تشکیل دے رہی ہے۔

مزید خبریں