پی ایس ایل سیزن 6، لاہورقلندرز نے ٹاس جیت کر پشاورزلمی کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دے دی

74

کراچی ۔21فروری (اے پی پی):لاہورقلندرز نے ٹاس جیت کر پشاورزلمی کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دے دی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اتوار کو کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے دوسرے میچ میں لاہور قلندر کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔

لاہورقلندر کے اسکواڈ میں سہیل اختر (کپتان)، فخر زمان،سلمان علی آغا،محمد حفیظ، بین ڈنک، سمٹ پٹیل،ڈیوڈ ویزے،راشد خان،احمد دانیال،شاہین شاہ آفریدی اور محمدسلمان مرزا شامل ہیں جبکہ پشاورزلمی کی ٹیم میں وکٹ کیپر کامران اکمل،امام الحق، حیدرعلی،شعیب ملک، روی بوپارہ ، رتھر فورڈ ،عماد بٹ،وہاب ریاض(کپتان)،مجیب الرحمن، ثاقب محمود اور محمدعمران شامل ہیں ۔ڈے میچ میں شوزب رضا اور راشد ریاض (آن فیلڈ امپائرز)، ضمیر حیدر (تھرڈ امپائر)، عمران جاوید (فورتھ امپائر) اور افتخار احمد(میچ ریفری)کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔یاد رہے کہ لاہورقلندر اور پشاورزلمی کے درمیان کھیلے گئے آخری پانچ میچوں میں سے قلندر نے دو مرتبہ اور زلمی نے تین مرتبہ کامیابی حاصل کی ہے۔

قلندر نے مارچ 2020 میں پانچ وکٹوں اور نومبر 2020 میں بھی پانچ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ زلمی نے فروری 2019 میں سات وکٹوں، مارچ 2019 میں چار وکٹوں اور فروری 2020 میں 16 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔