پی ایس ایل فائنل میچ میںشائقینِ کرکٹ کا مثالی نظم و ضبط، محسن نقوی کا خراجِ تحسین

لاہور میں منعقد ہونے والے فائنل میچ کے دوران شائقینِ کرکٹ نے مثالی نظم و ضبط اور بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا، جس پر محسن نقوی نے شہر کے عوام کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

لاہور۔4مئی (اے پی پی):لاہور میں منعقد ہونے والے فائنل میچ کے دوران شائقینِ کرکٹ نے مثالی نظم و ضبط اور بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا، جس پر محسن نقوی نے شہر کے عوام کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میچ کے دوران تماشائیوں کا رویہ نہایت شاندار رہا اور انہوں نے کھیل کو بھرپور انداز میں انجوائے کیا۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ لاہور کے شہریوں نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ کرکٹ سے گہرا اور والہانہ لگاو رکھتے ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم میں موجود شائقین کا جوش و جذبہ دیدنی تھا، جنہوں نے دونوں ٹیموں کو دل کھول کر داد دی۔محسن نقوی نے مزید کہا کہ زندہ دلانِ لاہور کی کرکٹ سے محبت نے انہیں بے حد متاثر کیا ہے، اور اس طرح کے مثبت اور پرجوش ماحول سے پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کو مزید تقویت ملتی ہے۔

مزید خبریں