پی ایس ایل میں اتوار کو واحد میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا

شارجہ۔03 مارچ (اے پی پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اتوار کو واحد میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ مصباح الحق کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ کراچی کنگز کی کپتانی کے فرائض عماد وسیم انجام دیں گے۔ کراچی کنگز چار میں سے تین میچ جیت کر سات پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر …

شارجہ۔03 مارچ (اے پی پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اتوار کو واحد میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ مصباح الحق کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ کراچی کنگز کی کپتانی کے فرائض عماد وسیم انجام دیں گے۔ کراچی کنگز چار میں سے تین میچ جیت کر سات پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے چار میں سے دو میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

مزید خبریں