پی ایس ایل کوالیفائر اور دونوں ایلیمنیٹرز کیلئے میچ آفیشلز پینل کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے پاکستان سپر لیگ کے کوالیفائر اور دونوں ایلیمنیٹرز کے لیے میچ آفیشلز پینل کا اعلان کر دیا ہے۔

لاہور۔28اپریل (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے پاکستان سپر لیگ کے کوالیفائر اور دونوں ایلیمنیٹرز کے لیے میچ آفیشلز پینل کا اعلان کر دیا ہے۔ آئی سی سی ایلیٹ پینل کے میچ ریفری سر رچی رچرڈسن (آج) 28 اپریل کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلے جانے والے کوالیفائر میں میچ ریفری ہوں گے۔ترجمان پی سی بی کے مطابق سر رچی رچرڈسن نے اسی سال ٹورنامنٹ میں بطور میچ ریفری ڈیبیو کیا ہے اور یہ میچ ان کا ایونٹ میں دسواں مقابلہ ہوگا۔کوالیفائر میں نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے کرس گیفنی اور انگلینڈ کے ایلکس وارف آن فیلڈ امپائر ہوں گے، جو آئی سی سی کے انٹرنیشنل ایلیٹ پینل کا حصہ ہیں۔ اس میچ کے لیے فیصل خان آفریدی تھرڈ امپائر جبکہ ذوالفقار جان فورتھ امپائر کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

دونوں ایلیمنیٹرز میں میچ ریفری کے فرائض سری لنکا کے تجربہ کار روشن مہانامہ انجام دیں گے، جنہیں ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ہر ایڈیشن میں بطور میچ ریفری خدمات انجام دینے کا اعزاز حاصل ہے۔ وہ اب تک لیگ کے 127 میچز میں یہ ذمہ داری نبھا چکے ہیں۔کل29 اپریل کو حیدر آباد کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان لاہور میں کھیلے جانے والے پہلے ایلیمنیٹر میں بنگلادیش کے شاہد سیکت اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔ اس میچ میں راشد ریاض تھرڈ جبکہ ناصر حسین فورتھ امپائر کے طور پر فرائض انجام دیں گے۔ دوسرے ایلیمنیٹر میں آئی سی سی ایلیٹ پینل کے احسن رضا اور شاہد سیکت آن فیلڈ امپائر ہوں گے، جبکہ آصف یعقوب تھرڈ اور راشد ریاض فورتھ امپائر کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

مزید خبریں