لاہور۔26 مارچ(اے پی پی) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں سب سے زیادہ چھکے پشاور زلمی کے بلے باز کامران اکمل نے لگائے ۔انہوں نے 13میچز کی 13اننگز میں مجموعی طور پر 28چھکے اور 41چوکے لگائے ۔چھکے لگانے میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے رونچی کا دوسرا نمبر رہا۔ انہوں نے 11میچز کی 11اننگز میں مجموعی طور پر 24چھکے لگائے ۔ٹورنامنٹ میں سب سے زیاد ہ رنز اسلام آباد یونائیٹڈ …
پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں سب سے زیادہ چھکے پشاور زلمی کے بلے باز کامران اکمل نے لگائے
لاہور۔26 مارچ(اے پی پی) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں سب سے زیادہ چھکے پشاور زلمی کے بلے باز کامران اکمل نے لگائے ۔انہوں نے 13میچز کی 13اننگز میں مجموعی طور پر 28چھکے اور 41چوکے لگائے ۔چھکے لگانے میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے رونچی کا دوسرا نمبر رہا۔ انہوں نے 11میچز کی 11اننگز میں مجموعی طور پر 24چھکے لگائے ۔ٹورنامنٹ میں سب سے زیاد ہ رنز اسلام آباد یونائیٹڈ کے رونچی نے بنائے ۔انہوں نے گیارہ میچز میں 43.50کی اوسط سے 435رنز بنائے جس میں پانچ نصف سینچریز شامل ہیں جبکہ پشاور زلمی کے کامران اکمل دوسرے نمبر پر رہے ۔انہوں نے 13میچز میں 38.63کی اوسط سے 425رنز بنائے جس میں 4نصف سینچریز اور ایک سینچری شامل ہے ۔ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں فہیم اشرف نے حاصل کیں۔انہوں نے بارہ میچز میں 17.22کی اوسط سے 18وکٹیں حاصل کیں ۔وہاب ریاض نے 19.11کی اوسط سے تیرہ میچز میں 18وکٹیں حاصل کیں۔









