پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے کے میچز (کل) کھیلے جائیں گے

دبئی۔20جون (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے کے میچز (کل) پیر کو کھیلے جائیں گے۔ کوالیفائر میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں شیخ زید سٹیڈیم، ابوظہبی میں مدمقابل ہوں گی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کو سپنر شاداب خان لیڈ کر رہے ہیں جبکہ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں حسن علی، افتخار احمد، کولن منرو اور فواد احمد شامل ہیں۔ اسلام آباد نے ایونٹ میں 8 میچ …

دبئی۔20جون (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے کے میچز (کل) پیر کو کھیلے جائیں گے۔ کوالیفائر میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں شیخ زید سٹیڈیم، ابوظہبی میں مدمقابل ہوں گی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کو سپنر شاداب خان لیڈ کر رہے ہیں جبکہ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں حسن علی، افتخار احمد، کولن منرو اور فواد احمد شامل ہیں۔

اسلام آباد نے ایونٹ میں 8 میچ جیت کر 16 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ملتان سلطانز کی قیادت محمد رضوان کریں گے۔اس ٹیم کے نمایاں کھلاڑیوں میں شان مسعود، صہیب مقصود اور رلی روسو شامل ہیں۔

سلطانز نے پانچ میچ جیت کر 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی روز ایلمنیٹر1 میں دفاعی چیمپئن کراچ کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں شیخ زید سٹیڈیم میں پنجہ آزما ہوں گی۔

کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم کر رہے ہیں اور اس ٹیم کے نمایاں کھلاڑیوں میں بابر اعظم، مارٹن گپٹل اور محمد عامر شامل ہیں۔

فاسٹ بائولر وہاب ریاض پشاور زلمی کی کپتانی کریں گے اور انہیں کامران اکمل، شعیب ملک اور محمد عرفان کی خدمات حاصل ہیں۔ دونوں ٹیموں نے لیگ میچز میں دس، دس پوائنٹس حاصل کرکے ایلمنیٹر 1 کیلئے کوالیفائی کیا۔