اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کی انتظامیہ نے پی ایس ایکس کی چیئرپرسن، ممتاز ماہرِ معاشیات اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان ڈاکٹر شمشاد اختر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ہفتہ کوتعزیتی پیغام میں پی ایس ایکس کے حکام نے کہا کہ ڈاکٹر شمشاد اختر ایک دوراندیش رہنما تھیں جن کی دانائی، دیانت داری اور وسیع تجربے نے پاکستان کے …
پی ایس ایکس انتظامیہ کا ڈاکٹر شمشاد اختر کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کی انتظامیہ نے پی ایس ایکس کی چیئرپرسن، ممتاز ماہرِ معاشیات اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان ڈاکٹر شمشاد اختر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ہفتہ کوتعزیتی پیغام میں پی ایس ایکس کے حکام نے کہا کہ ڈاکٹر شمشاد اختر ایک دوراندیش رہنما تھیں جن کی دانائی، دیانت داری اور وسیع تجربے نے پاکستان کے معاشی اداروں کو نمایاں طور پر مضبوط کیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر مالیاتی حکمرانی کے شعبے میں ان کی خدمات کو نسلوں تک یاد رکھا جائے گا۔
ڈاکٹر شمشاد اختر کی قیادت اور اعلیٰ معیار سے وابستگی نے پی ایس ایکس اور مجموعی مالیاتی شعبے پر دیرپا اثرات چھوڑے۔ ان کا انتقال پاکستان کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے مرحومہ کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اس مشکل وقت میں ان کے اہلِ خانہ، دوستوں اور قدردانوں کو صبر و استقامت دے۔ان کے انتقال پر ملک کے مالیاتی، تعلیمی اور پالیسی حلقوں میں بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔








