کراچی ۔ 25 اگست (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 373.13 پوائنٹس کے اضافے سے 42641.75 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 60 ارب 81 کروڑ 83 لاکھ 54 ہزار 910 روپے کا اضافہ ہوگیا تاہم خرید و فروخت میں 76 لاکھ 41 ہزار 850 حصص کی کمی رونماءہوئی۔ اسی طرح تجارتی حجم میں بھی 67 …
پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان، انڈیکس 373.13 پوائنٹس کے اضافے سے 42641.75 پوائنٹس پر بند
کراچی ۔ 25 اگست (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 373.13 پوائنٹس کے اضافے سے 42641.75 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 60 ارب 81 کروڑ 83 لاکھ 54 ہزار 910 روپے کا اضافہ ہوگیا تاہم خرید و فروخت میں 76 لاکھ 41 ہزار 850 حصص کی کمی رونماءہوئی۔ اسی طرح تجارتی حجم میں بھی 67 کروڑ 43 لاکھ 41 ہزار 838 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 42300، 42400، 42500 اور 42600 پوائنٹس کی چار بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 373.13 پوائنٹس کے اضافے سے 42641.75 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 209.26 پوائنٹس کی تیزی سے 22054.52 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھاﺅ کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس 207.29 پوائنٹس کا اضافہ رونماءہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 926.06 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔









