کراچی ۔ 19 جنوری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 597.95 پوائنٹس کے اضافے سے 44178.83 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 5 ارب 18 کروڑ 22 لاکھ 29 ہزار 403 روپے کا اضافہ ہوگیا تاہم تجارتی حجم میں 2 ارب 92 کروڑ 24 لاکھ 93 ہزار 591 روپے کی کمی رونماءہوئی۔ اسی طرح …
پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان، انڈیکس 597.95 پوائنٹس کے اضافے سے 44178.83 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
کراچی ۔ 19 جنوری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 597.95 پوائنٹس کے اضافے سے 44178.83 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 5 ارب 18 کروڑ 22 لاکھ 29 ہزار 403 روپے کا اضافہ ہوگیا تاہم تجارتی حجم میں 2 ارب 92 کروڑ 24 لاکھ 93 ہزار 591 روپے کی کمی رونماءہوئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں بھی 5 کروڑ 89 لاکھ 85 ہزار 250 حصص کی مندی دیکھی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 43600، 43700، 43800، 43900، 44000 اور 44100 پوائنٹس کی چھ بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 597.95 پوائنٹس کے اضافے سے 44178.83 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 286.95 پوائنٹس کی تیزی سے 22392.36 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 365.59 پوائنٹس کا اضافہ رونماءہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 944.17 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔








