پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان، انڈیکس 816.41 پوائنٹس کے اضافے سے 43630.75 پوائنٹس پر بند

کراچی ۔ 10 جنوری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 816.41 پوائنٹس کے اضافے سے 43630.75 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 24 ارب 66 کروڑ 34 لاکھ 96 ہزار 45 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 5 ارب 82 کروڑ 21 لاکھ 74 ہزار 535 روپے کی تیزی رہی۔ …

کراچی ۔ 10 جنوری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 816.41 پوائنٹس کے اضافے سے 43630.75 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 24 ارب 66 کروڑ 34 لاکھ 96 ہزار 45 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 5 ارب 82 کروڑ 21 لاکھ 74 ہزار 535 روپے کی تیزی رہی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 10 کروڑ 24 لاکھ 21 ہزار 380 حصص کی تیزی رہی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پی ایس ایکس میں زبردست تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 42900، 43000، 43100، 43200، 43300، 43400، 43500 اور 43600 پوائنٹس کی 8 بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 816.41 پوائنٹس کے اضافے سے 43630.75 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 442.95 پوائنٹس کی تیزی سے 22035.21 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 439.43 پوائنٹس کا اضافہ رونماءہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 1394.49 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔