پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، انڈیکس 191.86 پوائنٹس کی کمی سے 41291.68 پوائنٹس پر بند

کراچی ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 191.86 پوائنٹس کی کمی سے 41291.68 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 30 ارب 52 کروڑ 87 لاکھ 44 ہزار 54 روپے کی کمی رونماءہوئی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 1 ارب 27 کروڑ 56 لاکھ 94 ہزار 764 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی …

کراچی ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 191.86 پوائنٹس کی کمی سے 41291.68 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 30 ارب 52 کروڑ 87 لاکھ 44 ہزار 54 روپے کی کمی رونماءہوئی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 1 ارب 27 کروڑ 56 لاکھ 94 ہزار 764 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 1 کروڑ 71 ہزار 620 حصص کی کمی رہی۔ تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پی ایس ایکس میں حصص کی فروخت کے دباﺅ کے باعث مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 191.86 پوائنٹس کی کمی سے 41291.68 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 87.01 پوائنٹس کی مندی سے 20950.87 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 110.02 پوائنٹس کی کمی رونماءہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 453.67 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ حصص کی خرید و فرخت میں اتار چرھاﺅ کے باعث بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 39.73 پوائنٹس کی کمی سے 15506.50 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 113.06 پوائنٹس کے اضافے سے 18211.73 پوائنٹس پر بند ہوا۔

Leave a Reply