کراچی ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 604.35 پوائنٹس کی کمی سے 41483.54 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 96 ارب 42 کروڑ 36 لاکھ 99 ہزار 606 روپے کی کمی رونماءہوئی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 4 ارب 90 کروڑ 62 لاکھ 7 ہزار 234 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی …
پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، انڈیکس 604.35 پوائنٹس کی کمی سے 41483.54 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
کراچی ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 604.35 پوائنٹس کی کمی سے 41483.54 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 96 ارب 42 کروڑ 36 لاکھ 99 ہزار 606 روپے کی کمی رونماءہوئی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 4 ارب 90 کروڑ 62 لاکھ 7 ہزار 234 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 10 کروڑ 77 لاکھ 64 ہزار 200 حصص کی کمی رہی۔ تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کو پی ایس ایکس میں حصص کی فروخت کے دباﺅ کے باعث مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 604.35 پوائنٹس کی کمی سے 41483.54 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 378.81 پوائنٹس کی مندی سے 21037.88 پوائنٹس پر بند ہوا۔








