کراچی ۔ 21 اگست (اے پی پی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر بھی مندی کا رجحان غالب رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 900 سے زائد پوائنٹس کم ہو گیا جس سے انڈیکس 43 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے نیچے گر گیا اور 42100 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا۔ مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 176 ارب سے …
پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، 100 انڈیکس میں 925 پوائنٹس کی کمی 42153.38 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
کراچی ۔ 21 اگست (اے پی پی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر بھی مندی کا رجحان غالب رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 900 سے زائد پوائنٹس کم ہو گیا جس سے انڈیکس 43 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے نیچے گر گیا اور 42100 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا۔ مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 176 ارب سے زائد روپے ڈوب گئے جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 89 کھرب روپے سے کم ہو کر 42 کھرب روپے رہ گیا۔ پیر کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ملا جلا رجحان دیکھا گیا اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 43100 پوائنٹس کی سطح پر چلا گیا۔ بعد ازاں منافع خوری کی خاطر بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دباﺅ اور سرمائے کے انخلاءکے سبب انڈیکس منفی زون میںچلا گیا۔ اس طرح مارکیٹ کاروبارکے اختتا م تک تنزلی کا شکار رہی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 925 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 43078.38 پوائنٹس سے کم ہو کر 42153.38 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح426.09 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30 انڈیکس 21772.56 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30621.32 پوائنٹس سے کم ہو کر 30023.25 پوائنٹس پر آگیا۔








