کراچی ۔13 اپریل (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 506.68 پوائنٹس کی کمی سے 47950.58 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 83 ارب 64 کروڑ 46 لاکھ 11 ہزار 45 روپے کی کمی رونماءہوئی تاہم تجارتی حجم میں 80 کروڑ 34 لاکھ 43 ہزار 531 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ اسی طرح خرید و فروخت میں بھی …
پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، 100 انڈیکس 506.68 پوائنٹس کی کمی سے 47950.58 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
کراچی ۔13 اپریل (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 506.68 پوائنٹس کی کمی سے 47950.58 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 83 ارب 64 کروڑ 46 لاکھ 11 ہزار 45 روپے کی کمی رونماءہوئی تاہم تجارتی حجم میں 80 کروڑ 34 لاکھ 43 ہزار 531 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ اسی طرح خرید و فروخت میں بھی 1 کروڑ 55 لاکھ 67 ہزار 700 حصص کی تیزی رہی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو پی ایس ایکس میں حصص کی فروخت کے دباﺅ اور مارکیٹ کریکشن کے باعث مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 506.68 پوائنٹس کی کمی سے 47950.58 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 342.58 پوائنٹس کی مندی سے 25459.99 پوائنٹس پر بند ہوا۔








