26.6 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 18, 2025
ہومقومی خبریںپی ایس ڈی پی، ہائیرایجوکیشن کمیشن کیلئے مجموعی طور پر 44178.907 ملین...

پی ایس ڈی پی، ہائیرایجوکیشن کمیشن کیلئے مجموعی طور پر 44178.907 ملین روپے مختص

- Advertisement -

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 23-2022سالانہ بجٹ کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت ہائیرایجوکیشن کمیشن کیلئے مجموعی طور پر 44178.907 ملین روپے مختص کئے ہیں جس میں جاری منصوبوں کیلئے38728.907ملین روپے اور نئے13 منصوبوں کیلئے5450 ملین روپے شامل ہیں۔

جمعہ کو جاری پی ایس ڈی پی کے مطابق ایچ ای سی کے جاری منصوبوں سی پیک کنسوشیئم آف یونیورسٹیز کے زیر اہتمام اکیڈیمی کلوبیریشن کے لئے 300ملین روپے ، افغان طلبا کے لئے 3ہزار علامہ اقبال اسکالر شپس(پی ایم ڈویژن )1000ملین روپے مختص کئے گئے ہیں ، پی آئی ای اے ایس ۔

- Advertisement -

اسلام آباد میں سنٹر فار میتھمیٹکس سائنسز کیلئے 290.984ملین ، شہید ذوالفقار علی میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد میں اکیڈمی بلاک کی تعمیر کے لئے 200ملین ،شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء کراچی میں ہاسٹل اکیڈمی انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لئے 150ملین ، خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کے مین کیمپس کی تعمیر کے لئے 200ملین ، غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کی تعمیر و ترقی کے لئے 300ملین ، بولان یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کوئٹہ کی ایکسٹینشن کے لئے 100ملین ، یونیورسٹی آف کوٹلی آزاد کشمیر میں اکیڈمک اور ریسرچ سہولیات کی ترقی کے لئے 200ملین ،

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد سندھ کے قیام کے لئے 400ملین گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے کالاشاہ کاکو کیمپس (فیز ٹو) کے لئے 400ملین ، لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر کے لئے 300ملین ، باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے مین کیمپس کی تعمیر کے لئے 350ملین ، نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز راولپنڈی کی ترقی کے لئے 300ملین ، سندھ مدرستہ السلام کیمپس ملیر کراچی کی ترقی کے لئے 400ملین ، یونیورسٹی آف بونیر کے لئے 500ملین ،

یونیورسٹی آف دیر کے لئے 464.187ملین روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ یونیورسٹی آف ساہیوال کے لئے 200ملین ، یونیورسٹی آف ویٹنری اینڈ انیمل سائنسز کے راوی کیمپس پتوکی میں تحقیقی سہولیات کے لئے 192.929ملین ، آزاد کشمیر وویمن یونیورسٹی باغ کے لئے 200ملین ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کیمپس کے لئے 200ملین ، ایس ایم بی بی میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کے لئے 250ملین ،کامسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کیمپس ایبٹ آباد کے لئے 100ملین ،

ڈاکٹر اشفاق احمد خان سنٹر بیسک سائنسز کے قیام کے لئے 300ملین ، قراقرم انٹرنیشنل یونیوسٹی کے کیمپس گلگت اور سکردو میں انجینئرنگ سہولیات کے لئے 250 ملین، فاٹا یونیورسٹی کے قیام کے لئے 417.733ملین ، فیڈرل انسٹیٹیوٹ آف حیدر آباد سندھ کے قیام کے لئے 200ملین ،بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار میں سہولیات کی ترقی کے لئے 350ملین ، بہائو الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں صوفی ازم انسٹیٹیوٹ کے قیام کے لئے 183.865ملین ،

یوتھ اولمپک ایچ ای سی کے لئے 250ملین ، نیشنل سنٹر آف ایکسیلینس ان بگ ڈیٹا اینڈ کلائوڈ کمپیوٹنگ کے قیام کے لئے 354.079ملین ، نیشنل سنٹر آف ایکسیلینس ان سائبرسکیورٹی کے قیام کے لئے 185ملین ، کوئٹہ میں نسٹ یونیورسٹی کے کیمپس کے قیام کے لئے 1005.370ملین ، سرکاری یونیورسٹیوں کے ضلعی سطح پر کیمپسز کے قیام کے لئے 1281.049ملین ، آئی بی اے یونیوسٹی کیمپس میر پور خاص کے لئے 400ملین ،یونیورسٹی آف چترال کے قیام کے لئے 100ملین ، یونیورسٹی کیمپس برائے خواتین بنوں کے قیام کے لئے 300ملین ، یونیورسٹی کالج زوب کے قیام کے لئے 400ملین روپے ،

یونیورسٹی آف بلتستان سکر دو کے قیام کے لئے 300 ملین ، یونیورسٹی آف سوات کے قیام کے لئے 300ملین ، یونیورسٹی آف تربت کے قیام کے لئے 200ملین ، سوات یونیورسٹی مینگورہ کے خواتین سب کیمپس کے قیام کے لئے 300ملین ، بٹ خیلہ یونیورسٹی ملاکنڈ کے خواتین کیمپس کے قیام کے لئے 200ملین ، یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کے اخراجات اور بہتری کے لئے 200ملین ،

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ایچ ٹین اسلام آباد کے اخراجات اور اپ گریڈیشن کے لئے 544.358ملین روپے ، یونیورسٹی آف بلوچستان کوئٹہ مین کیمپس میں اکیڈیمک سہولیات کو وسعت دینے کے لئے 300ملین ، شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی شہید بے نظیر آباد کی ایکسٹینشن کے لئے 350ملین، فل برائٹ سکالر شپ پروگرام فیز تھری کے لئے 600ملین ، پرائم منسٹر یوتھ پروگرام ، گرین یوتھ موومنٹ کے لئے 100ملین ، ہائیر ایجوکیشن ڈویلپمنٹ پروگرام آف پاکستان کے لئے 1000ملین ، ایچ ای سی کے انجنیئرنگ یونیورسٹیز میں ایم ایس لیڈنگ ٹو پی ایچ ڈی پروگرام میں ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کے لئے 500ملین، کراچی یونیورسٹی میں اکیڈیمک سہولیات کی ترقی کے لئے 500ملین

،ایچ ای سی کے ان ڈیجنس پی ایچ ڈی فیلو شپ کی 5000سکالر شپس کے لئے 400ملین ، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سب کیمپس لاہور میں انوویشن سنٹر اور سافٹ ویئر پارک کے قیام کے لئے 700ملین ، اسلامیہ کالج پشاور میں آئی ٹی کے شعبہ میں انڈسٹریل انوویشن اینڈ ریسرچ سنٹر کے لئے 315.985ملین ، ایچ ای سی کے اووسیز پاکستانیوں کے لئے سکالر شپ پروگرام برائے ایم ایس ، ایم فل لیڈی ٹو پی ایچ ڈی کے لئے 600ملین ،

پاک امریکہ نالج کوریڈور فیز ون کے تحت پی ایچ ڈی سکالر شپ پروگرام کے لئے 700ملین ، ایچ ای سی کے پوسٹ ڈاکٹرل فیلو شپ پروگرام فیز تھری کے لئے 500ملین ، قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں گرلز ہاسٹل اور اکیڈمک اور سرچ سٹی کی فراہمی کے لئے 400ملین ،اسلام آباد میں سرکاری یونیورسٹیوں کی خواتین طلباء کی رہائشی سہولیات کے لئے 300ملین ، ایچ ای سی کے فاٹا اور بلوچستان کے طلباء کو اعلیٰ تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کے پروگرام کے تیسرے مرحلے کے لئے 450ملین

، یونیورسٹی آف ہری پور میں فیزیکل اینڈ ٹیکنالوجیکل انفراسٹرکچر کے لئے 498.402ملین مختص کئے ہیں ۔ہائیرایجوکیشن کمیشن کے پی ایسڈی پی میں نئے منصوبوں میں کوسٹل ریجن ہائیرایجوکیشن سکالرشپ پروگرام برائے بلوچستان کے لئے 200ملین ،پاک کوریا نیوٹریشن سنٹر کے قیام کے لئے 100ملین ،

لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر کے مستقل کیمپس کے قیام کے لئے 300ملین ، یونیورسٹی آف گواردر فیز ون کے قیام کے لئے 350ملین ، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں ری ہیبلیٹیشن اپ گریڈیشن کے لئے 300ملین ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی آف لاہور میں سنٹر آف ایڈوانس سٹڈی فزکس کے لئے 100ملین ، ڈاکٹر اے کیو خان انسٹیٹیوٹ آف مٹیرالوجی اینڈ ایمرجنگ سائنسز 350ملین ، ملک کی انجینئرنگ کے شعبہ میں 5نمایاں یونیورسٹیوں میں لیب کی سہولیات کی بہتری کے لئے 1500 ملین روپے اور یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے لئے 1500ملین مختص کئے ہیں ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=311763

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں