پی ایس ڈی پی میں پلاننگ کمیشن کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے 27 ارب 62 کروڑ63 لاکھ روپے مختص
پی ایس ڈی پی میں پلاننگ کمیشن کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے 27 ارب 62 کروڑ63 لاکھ روپے مختص
اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 27-2026کے لئے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی )کے تحت پلاننگ کمیشن کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کےلئے 27 ارب 62 کروڑ63 لاکھ روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا ہے۔ جمعہ کویہاں جاری پی ایس ڈی پی دستاویزات کے اعدادوشمار کے مطابق وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات خصوصی اقدامات کے ترقیاتی منصوبوں میں بلوچستان میں 2022ء سیلاب کے بحالی پروگرام کے لئے 17 ارب ، پراجیکٹ لائبلٹی کے لیے 4 ارب ،سی پیک سیکرٹریٹ کے لیے 30 کروڑ ،سی پیک سینٹر فار ایکسی لینس کے لیے 20 کروڑ ،نیشنل سینٹر برانڈ ڈویلپمنٹ کے لیے 35 کروڑ ، ڈویلپمنٹ کمیونیکیشن پراجیکٹ کے لیے 50 کروڑ ،راستہ ریسرچ پروگرام کے لئے 36 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز مختص کئے گئے ہیں ۔








