پی ایس ڈی پی کے تحت آبی وسائل ڈویژن کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کےلئے 103086.430 ملین روپے کا بجٹ مختص

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 27-2026کے لئے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی )کے تحت آبی وسائل ڈویژن کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کےلئے 103086.430 ملین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 27-2026کے لئے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی )کے تحت آبی وسائل ڈویژن کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کےلئے 103086.430 ملین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ جمعہ کو یہاں جاری پی ایس ڈی پی دستاویزات کے مطابق آبی وسائل ڈویژن کے پہلے سے جاری مختلف ہائیڈل منصوبوں میں عطاء آباد جھیل ہائیڈرو پراجیکٹ، چترال ہائیڈل پاور سٹیشن کی استعداد کارمیں اضافہ ،ترگئی ہائیڈرو الیکٹرک ، داسو ہائیڈرو پاور، ہرپو ہائیڈرو پاور، تربیلا کا پانچواں توسیعی منصوبہ اوروارسک ہائیڈرو الیکٹرک پاور سٹیشن کا منصوبہ شامل ہے جبکہ آبی وسائل ڈویژن کے آبی وسائل کےشعبہ کے منصوبوں میں ہنگول ڈیم کی انجینئرنگ اور ٹینڈرز،دیامر بھاشا ڈیم ، کراچی کو پانی کی فراہمی ،کراچی کینال،

مہمند ڈیم ہائیڈرو، نئی گاج ڈیم ، چشمہ رائٹ بینک کینال کی تعمیر، اواران ڈیم کی تعمیر، پنجگور ڈیم ، چشمہ اکوڑہ خیل ڈیم اور دیگر منصوبے شامل ہیں ۔ ہائیڈ ل اور آبی وسائل کے ان منصوبوں پر مجموعی لاگت کا تخمینہ4058714.546ملین روپے جبکہ 30 جون 2026 تک ان منصوبوں پر 1749142.514ملین روپے کے اخراجات متوقع ہیں۔پی ایس ڈی پی کے تحت آئندہ مالی سال کے دوران آبی وسائل ڈویژن کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کےلئے مجموعی طور پر 103086.430 ملین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔