پی ایس ڈی پی کے تحت انڈس بسین ایری گیشن سسٹم کا حقیقی ڈیٹا حاصل کرنے کےلئے ٹیلی میٹری سسٹم کے نفاذ کے منصوبے کےلئے 5054.791ملین روپے کا بجٹ مختص

پی ایس ڈی پی کے تحت انڈس بسین ایری گیشن سسٹم کا حقیقی ڈیٹا حاصل کرنے کےلئے ٹیلی میٹری سسٹم کے نفاذ کے منصوبے کےلئے 5054.791ملین روپے کا بجٹ مختص

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):آئندہ مالی سال 27-2026 میں سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی ) کے تحت آبی وسائل ڈویژن کے انڈس بسین ایری گیشن سسٹم کے 27 مختلف مقامات پرپانی کے اخراجات کا حقیقی ڈیٹا حاصل کرنے کےلئے ٹیلی میٹری سسٹم کے نفاذ کے منصوبے کےلئے 5054.791ملین روپے کا بجٹ مختص کیاگیا ہے۔

جمعہ کو یہاں جاری پی ایس ڈی پی دستاویز کے مطابق اس منصوبہ پر مجموعی لاگت کا تخمینہ23834.707ملین روپے ہے جبکہ 30 جون 2026تک منصوبہ پر17579.916ملین روپے کے اخراجات متوقع ہیں ۔ واضح رہے کہ آئندہ مالی سال میں انڈس بسین ایری گیشن سسٹم کے 27 مختلف مقامات پرپانی کے اخراجات کا حقیقی ڈیٹا حاصل کرنے کےلئے ٹیلی میٹری سسٹم کے نفاذ کے منصوبے کےلئے 5054.791ملین روپے کا بجٹ مختص کیاگیا ہے۔

مزید خبریں