پی ایس ڈی پی کے تحت ایوی ایشن ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے ایک ارب 33 کروڑ روپے جاری

74
وزارت منصوبہ بندی

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ایوی ایشن ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک ایک ارب 33 کروڑ روپے جاری کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سکیورٹی فورسز کی رہائش گاہوں کی تعمیر کے لئے 59 کروڑ 38 لاکھ، اسلام آباد میں کسانہ ڈیم کی تعمیر کے لیے 7 کروڑ، ڈی جی خان ایئرپورٹ پر تعمیراتی کام کے لئے ایک کروڑ 20 لاکھ، کراچی میں موسمیاتی ریڈار کی تنصیب کے لیے 95 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔