اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) ٹیکس سال 2018ء کے دوران ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں 7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، دوران سال 1.96 ملین ٹیکس گوشوارے جمع کرائے گئے جو ملکی تاریخ میں ایک سال کے دوران جمع کرائے جانے والے سب سے زیادہ ٹیکس گوشوارے ہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) کی رپورٹ کے مطابق 30 اپریل 2019ء تک …
ٹیکس سال 2018ء کے دوران ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں 7 فیصد کا اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) ٹیکس سال 2018ء کے دوران ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں 7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، دوران سال 1.96 ملین ٹیکس گوشوارے جمع کرائے گئے جو ملکی تاریخ میں ایک سال کے دوران جمع کرائے جانے والے سب سے زیادہ ٹیکس گوشوارے ہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) کی رپورٹ کے مطابق 30 اپریل 2019ء تک 19 لاکھ 63 ہزار 348 ٹیکس گوشوارے جمع کرائے گئے ہیں جبکہ ٹیکس سال 2017ء کے دوران 1.84 ملین ٹیکس گوشوارے جمع کرائے گئے تھے۔ اس طرح ٹیکس سال 2017ء کے مقابلہ میں ٹیکس سال 2018ء کے لئے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی شرح میں 7 فیصد یعنی 0.12 ملین کااضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔








