اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں بین الصوبائی رابطہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے66 کروڑ50 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے جن میں سے 26کروڑ روپےسے زائد خرچ کئے جا چکے ہیں۔
پلاننگ کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کےلئے ایک ارب 90کروڑ روپے سے زیادہ کے فنڈز مختص کئے ہیں جن میں سے 66کروڑ 50 لاکھ روپے جاری جبکہ 26کروڑ 26 روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔