کینٹربری کی ٹیم ویلنگٹن کو 4 وکٹوں سے ہرا کر سپر سمیش ٹی 20 کے فائنل میں پہنچ گئی

ہملٹن۔26جنوری (اے پی پی):کینٹربری کی ٹیم ایلیمی نیشن فائنل میچ میں ویلنگٹن کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سپر سمیش ٹی 20 کے فائنل میں پہنچ گئی ، جہاں اس کا فائنل میچ 28 جنوری کو آکلینڈ کی ٹیم سے ہوگا۔ فاتح کینٹربری کی ٹیم نے 174 رنز کا مطلوبہ ہدف دلچسپ مقابلے کے بعد 20 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔مائیکل بریسویل کی ناقابل …

ہملٹن۔26جنوری (اے پی پی):کینٹربری کی ٹیم ایلیمی نیشن فائنل میچ میں ویلنگٹن کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سپر سمیش ٹی 20 کے فائنل میں پہنچ گئی ، جہاں اس کا فائنل میچ 28 جنوری کو آکلینڈ کی ٹیم سے ہوگا۔

فاتح کینٹربری کی ٹیم نے 174 رنز کا مطلوبہ ہدف دلچسپ مقابلے کے بعد 20 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔مائیکل بریسویل کی ناقابل شکست 54 رنز کی اننگز رائیگاں گئی۔کینٹر بری کے میٹ ہنری کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔سڈن پارک، ہملٹن میں کھیلے گئے لیگ کے ایلیمی نیشن فائنل میچ میں ویلنگٹن کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بناکر کینٹربری کو میچ میں کامیابی کے لئے 174 رنز کا ہدف دیا۔ویلنگٹن کے مائیکل بریسویل ناقابل شکست 54، کپتان نک کیلی 33 اور محمد عباس 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

کینٹری بری کی طرف سے زکری فولکس نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں کینٹربری نے کپتان کول میک کونچی کی 53 ، چاڈ بوز کے 46اور مچل ہی کے 38 رنز کی بدولت مطلوبہ 174 رنز کا ہدف دلچسپ مقابلے کے بعد 20 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کے نہ صرف ویلنگٹن کی ٹیم کو میچ میں 4 وکٹوں سے ہرا دیا بلکہ سپر سمیش ٹی 20 کے فائنل کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔ کینٹربری کے کپتان کول میک کونچی کی 53 ، چاڈ بوز کے 46اور مچل ہی کے 38 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔ویلنگٹن کے بین سیئرز نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ کینٹر بری کے میٹ ہنری کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مزید خبریں