پی ایس ڈی پی کے تحت جانوروں کی بیماریوں پرعالمی معیارات کے مطابق قابو پانے کے منصوبہ کےلئے 800 ملین روپے کا بجٹ مختص
پی ایس ڈی پی کے تحت جانوروں کی بیماریوں پرعالمی معیارات کے مطابق قابو پانے کے منصوبہ کےلئے 800 ملین روپے کا بجٹ مختص
اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):آئندہ مالی سال 27-2026 میں سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی ) کے تحت قومی غذائی تحفظ و تحقیق ڈویژن کے جانوروں کی بیماریوں پرعالمی معیارات کے مطابق قابو پانے کے منصوبہ کےلئے 800 ملین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔
جمعہ کو یہاں جاری پی ایس ڈی پی دستاویزات کے مطابق ا س منصوبہ پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 7350ملین روپے ہے جبکہ 30 جون 2026 تک اس منصوبہ پر55.9ملین روپے کے اخراجات متوقع ہیں۔ واضح رہے کہ آئندہ مالی سال کے لئے جانوروں کی بیماریوں پرعالمی معیارات کے مطابق قابو پانے کے منصوبہ کےلئے 800 ملین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔








