پی ایس ڈی پی کے تحت دیامر بھاشا ڈیم بشمول تنگیر ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کےلئے 10010ملین روپے کا بجٹ مختص

پی ایس ڈی پی کے تحت دیامر بھاشا ڈیم بشمول تنگیر ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کےلئے 10010ملین روپے کا بجٹ مختص

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):آئندہ مالی سال 27-2026 میں سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی ) کے تحت آبی وسائل ڈویژن کے دیامر بھاشا ڈیم بشمول تنگیر ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کےلئے 10010ملین روپے کا بجٹ مختص کیاگیا ہے۔ جمعہ کو یہاں جاری پی ایس ڈی پی دستاویز کے مطابق اس منصوبہ پر مجموعی لاگت کا تخمینہ479686ملین روپے ہے جبکہ 30 جون 2026تک منصوبہ پر209724.477ملین روپے کے اخراجات متوقع ہیں ۔ واضح رہے کہ آئندہ مالی سال میں دیامر بھاشا ڈیم بشمول تنگیر ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کےلئے 10010ملین روپے کا بجٹ مختص کیاگیا ہے۔