پی ایس ڈی پی کے تحت قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کے مختلف منصوبوں کےلئے 445ملین روپے کا بجٹ مختص

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 27-2026کے لئے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی )کے تحت قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کے مختلف منصوبوں کےلئے 445ملین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 27-2026کے لئے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی )کے تحت قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کے مختلف منصوبوں کےلئے 445ملین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ جمعہ کو یہاں جاری پی ایس ڈی پی دستاویزات کے مطابق قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کے پہلے سے جاری 3 منصوبوں میں پاکستان کے مثبت تشخص کو قومی ورثہ کے ذریعے اجاگر کرنے کے حوالے سے آرکیالوجی اینڈ میوزیمز کے شعبہ میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سنٹرکے قیام ،مزار قائد پرایوان نوادرات قائداعظم اور اسلام آباد میں نیشنل کلچرل ہیریٹیج انسٹی ٹیوٹ کے قیام کا منصوبہ شامل ہے۔ ان منصوبوں پر مجموعی لاگت کا تخمینہ2668.986ملین روپے جبکہ 30 جون 2026 تک ان منصوبوں پر59.740ملین روپے کے اخراجات متوقع ہیں۔پی ایس ڈی پی کے تحت آئندہ مالی سال کے دوران قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کے مختلف منصوبوں کےلئے 445ملین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔