پی ایس ڈی پی کے تحت ہرپو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے34.5میگاواٹ کے نظرثانی شدہ منصوبہ کےلئے2700 ملین روپے کا بجٹ مختص

آئندہ مالی سال 27-2026 میں سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی ) کے تحت آبی وسائل ڈویژن کے ہرپو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے34.5میگاواٹ کے نظرثانی شدہ منصوبہ کےلئے2700 ملین روپے کا بجٹ مختص کیاگیا ہے۔

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):آئندہ مالی سال 27-2026 میں سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی ) کے تحت آبی وسائل ڈویژن کے ہرپو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے34.5میگاواٹ کے نظرثانی شدہ منصوبہ کےلئے2700 ملین روپے کا بجٹ مختص کیاگیا ہے۔ جمعہ کو یہاں جاری پی ایس ڈی پی دستاویز کے مطابق اس منصوبہ پر مجموعی لاگت کا تخمینہ34302.690ملین روپے ہے جبکہ 30 جون 2026تک منصوبہ پر2821.372ملین روپے کے اخراجات متوقع ہیں۔واضح رہے کہ آئندہ مالی سال میں ہرپو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے34.5میگاواٹ کے نظرثانی شدہ منصوبہ کےلئے2700 ملین روپے کا بجٹ مختص کیاگیا ہے۔