پی ایس ڈی پی کے تحت 1410 میگاواٹ تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کےلئے3400 ملین روپے کا بجٹ مختص

پی ایس ڈی پی کے تحت 1410 میگاواٹ تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کےلئے3400 ملین روپے کا بجٹ مختص

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):آئندہ مالی سال 27-2026 میں سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی )کے تحت آبی وسائل ڈویژن کے 1410 میگاواٹ تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کے لئے3400 ملین روپے کا بجٹ مختص کیاگیا ہے۔ جمعہ کو یہاں جاری پی ایس ڈی پی دستاویز کے مطابق اس منصوبہ پر مجموعی لاگت کا تخمینہ82361.600ملین روپے ہے جبکہ 30 جون 2026تک منصوبہ پر122896.479ملین روپے کے اخراجات متوقع ہیں ۔ واضح رہے کہ آئندہ مالی سال میں 1410 میگاواٹ تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کےلئے3400 ملین روپے کا بجٹ مختص کیاگیا ہے۔