پی ایف ایف وفد کی وینکوور میں سعودی عربین فٹبال فیڈریشن کے سربراہ سے ملاقات

پی ایف ایف وفد کی وینکوور میں سعودی عربین فٹبال فیڈریشن کے سربراہ سے ملاقات

وینکوور۔3مئی (اے پی پی):پاکستان فٹبال فیڈریشن (PFF) کے وفد نے وینکوور میں منعقدہ 76ویں فیفا کانگریس کے موقع پر سعودی عربین فٹبال فیڈریشن (SAFF) کے صدر یاسر المسحل سے ملاقات کی۔ پی ایف ایف کے صدر سید محسن گیلانی، نائب صدر حافظ ذکاء اللہ اور چیف آپریٹنگ آفیسر شاہد نیاز کھوکھر کیسعودی عربین فٹبال فیڈریشن کے صدر سے ملاقات میں دونوں ممالک اور ان کی فٹبال فیڈریشنز کے درمیان گہرے تعلقات کو اجاگر کیا گیا۔

پی ایف یاف سے جاری بیان کے مطا بق فریقین نے فیفا ورلڈ کپ کے بعد ریاض میں ایک تفصیلی فالو اپ اجلاس پر اتفاق کیا، جس میں دونوں جانب کی تکنیکی ٹیمیں بھی شریک ہوں گی، تاکہ وینکوور میں طے پانے والے تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے۔ مذاکرات میں خواتین فٹبال، یوتھ ڈویلپمنٹ اور سعودی کوچز کے پاکستانی یوتھ سیٹ اپ میں شمولیت کے امکانات پر بھی بات چیت کی گئی اور یہ اقدام اعلیٰ سطح کی تکنیکی مہارت کو براہ راست پاکستان کے ترقیاتی نظام میں لانے کا باعث بن سکتا ہے۔

دونوں فیڈریشنز نے کھیل کے ہر شعبے اور ہر سطح پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا، جو دونوں ممالک کے درمیان وسیع تر دوستانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید خبریں