پی ایف اے سرگودہا کی کارروائی،500 کلو کھویا اور 200 لیٹر دودھ تلف

133
Fake milk
Fake milk

رگودہا۔14فروری (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودہا نے کارروائی کرتے ہوئے کھویا بنانے والے یونٹ کی انسپکشن کی اورناقص،ملاوٹی اورمضرِ صحت 500 کلو گرام کھویا اور 200 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا۔پی ایف اے ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایف اے سرگودہا شہباز سرور نے سرگودہا کے نواحی علاقہ جھال چکیاں میں کھویا یونٹ کی انسپیکشن کی۔ اس موقع پرکھویا اوردودھ کے سیمپلز حاصل کئے گئے جنہیں لیبارٹی ٹیسٹ کیا گیاتو کھویا اوردودھ میں ناقص اجزاء پائے گئے جس پر انہوں نے 500 کلو گرام کھویا اور 200 لیٹر دودھ تلف کریا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر شہباز سرور کے مطابق کھویے میں سٹارچ اور ناقص دُودھ کی ملاوٹ کی جا رہی تھی۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر وا دیاگیاہے مزیدتفتیش جاری ہے۔اس کے علاوہ کھویا اوردودھ کے مزید سیمپلز لیب بھیجوا دیے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودہا کی ہیلپ لائن نمبر1223 پررابطہ کریں پی ایف اے کی ٹیمیں فوری طورپر ایکشن لیں گی اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔