کراچی ۔ 21 فروری (اے پی پی)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,238 کی سطح پر بند ہوا۔ بدھ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 6.739 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 12,107 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 3.206 بلین روپے رہی جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے …
پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,238 کی سطح پر بند
کراچی ۔ 21 فروری (اے پی پی)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,238 کی سطح پر بند ہوا۔ بدھ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 6.739 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 12,107 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 3.206 بلین روپے رہی جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.308 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئیخام تیل کے سودوں کی مالیت715.923 ملین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت421.684 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 343.975 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت316.547 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 285.458 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 75.611 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت29.177 ملین روپے، کاپرکے سودوں کی مالیت 25.408 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 11.047 ملین روپے رہی۔ ایگریکلچرل کموڈٹیز میںکاٹن کی 42 لاٹس کے سودے 17.891 ملین روپے میں ہوئے۔









