پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,427 کی سطح پر بند

کراچی ۔ 20 اپریل (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,427 کی سطح پر بند ہوا۔ جمعہ کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 7.818 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 10,167 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 2.990 بلین روپے رہی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے …

کراچی ۔ 20 اپریل (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,427 کی سطح پر بند ہوا۔ جمعہ کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 7.818 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 10,167 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 2.990 بلین روپے رہی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.854 بلین روپے، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.374بلین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 604.052 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 336.099 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت264.895 ملین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 124.154 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 109.663 ملین روپے، کاپرکے سودوں کی مالیت 94.603 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 38.659 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 27.809 ملین روپے رہی۔ اسی طرح ایگریکلچرل کموڈٹیز میں کاٹن کی 9 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 4.298 ملین روپے رہی۔

مزید خبریں