کراچی ۔ 19 جون (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,532 کی سطح پر بند ہوا۔ منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 2.358 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 5,107 رہی۔ سب سے زیادہ سودے ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے ہوئے جن کی مالیت 733.982 بلین روپے رہی جبکہ کرنسیز …
پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,532 کی سطح پر بند

مزید خبریں
کراچی ۔ 19 جون (اے پی پی) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,532 کی سطح پر بند ہوا۔ منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 2.358 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 5,107 رہی۔ سب سے زیادہ سودے ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے ہوئے جن کی مالیت 733.982 بلین روپے رہی جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونےوالے سودوں کی مالیت 414.625 ملین روپے، سونے کے سودوں کی مالیت 345.461 ملین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 213.142 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت148.870 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 138.953ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 120.060 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 98.031 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 63.452 ملین روپے، برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 45.283 ملین روپے اور ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت36.689 ملین روپے رہی۔ اسی طرح ایگریکلچرل کموڈٹیز میں کاٹن کی 27 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 28.831 ملین روپے رہی۔








